پاپڑ فیکٹری، سنیکس یونٹ پر چھاپہ، جرمانہ عائد، وارننگ

  پاپڑ فیکٹری، سنیکس یونٹ پر چھاپہ، جرمانہ عائد، وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان(سپیشل رپورٹر) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر آپریشنز ٹیموں کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کیمطابق ملتان میں بہاولپور بائی پاس پر پاپڑ فیکٹری کو پاپڑ کی تیاری میں ناقابل سراغ محلول استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں سگریٹ نوشی کرنے اور آئل تبدیلی ریکارڈ نہ ہونے پر 40 ہزار جبکہ سورج کند روڈ پر سنیکس یونٹ کو خام اشیاء کے قریب مردہ حشرات، پرندوں کی باقیات، پیکنگ مٹیریل پر دھول مٹی جمع ہونے پر 20 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسی طرح تحصیل چوک ملتان میں سپر سٹور کو ایکسپائری اشیائے خورونوش (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
فروخت کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اس کے علاؤہ 437 فرید ٹاؤن بوریوالا میں بیکرز پروڈکشن یونٹ کو خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز استعمال کرنے، پروڈکشن ایریا میں مکڑیوں کے جالے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔