شہری کو قتل کرکے بھاگنے والے ڈاکووں کو عوام نے پکڑ کر مار ڈالا

شہری کو قتل کرکے بھاگنے والے ڈاکووں کو عوام نے پکڑ کر مار ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی این پی) کراچی میں ڈاکووں نے لوٹ مار کی واردات میں ناکامی کے بعد فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور بیٹے سمیت دو افراد کو زخمی کیا شہریوں نے پکڑ کر دونوں ڈاکووں کو مار ڈالا۔  یہ واقعہ کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر سیون اے میں پیش آیا جہاں 2 ڈاکووں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور دو کو زخمی کردیا اور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس موقع پر شہری کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے گر گئے۔ اس موقع پر فائرنگ کی آواز سن کر جمع ہونے والے افراد نے گرنے والے ڈٓاکووں پر دھاوا بول دیا اور انہیں تشدد کرکے مار ڈالا۔ واقعے کی اطلاع پر جب تک پولیس پہنچی مشتعل عوام کے تشدد سے ڈاکو ہلاک ہوچکے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکووں نے سرجانی سیکٹر سیون اے میں باپ اور بیٹا گھر کے باہر بیٹھے تھے۔ ڈاکوں نے انہیں لوٹنے کی کوشش کی اور ناکامی پر فائرنگ کردی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ بیٹا اور ایک راہ گیر زخمی ہوئے۔ اس موقع پر ڈاکووں نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ایک شہری کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو موٹر سائیکل سے گر گئے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ عوام نے ڈاکووں کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ڈاکو گرفتار

مزید :

صفحہ اول -