لاہور میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فارمیسی لوٹ لی

لاہور میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فارمیسی لوٹ لی
لاہور میں 2 مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فارمیسی لوٹ لی
سورس: Representational Image

  

لاہور (ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے جیا موسیٰ شاہدرہ ٹاؤن میں 2مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر فارمیسی لوٹ لی۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز "کے مطابق پولیس کا  کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی ویڈیو سامنے آگئی ہے، ویڈیو کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 ڈاکو اسلحہ نکال کر فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا لیتے ہیں، ایک ڈاکو کاؤنٹر سے نقدی لوٹ لیتا ہے جس کے بعد ڈاکو فرار ہو جاتے ہیں۔فارمیسی کے مالک نے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانا شاہدرہ میں درخواست دے دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کی مدد سے ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -