عمران خان کی بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

عمران خان کی بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
عمران خان کی بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( آن لائن )عمران خان بنی گالہ کی بجائے لاہور واپس جانے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، سابق وزیراعظم علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کرانا چاہتے۔

نجی ٹی وی جنگ نیوزنے ذرائع سے کہاہے کہ اہلیہ  بشریٰ بی بی نے بھی پہاڑوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا، حکومتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالہ نہیں گئے، متنازع بیانات کی وجہ سے حراست میں لیا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاوہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتا،سابق وزیر اعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتا ہے،نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتا ہے۔