لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس، ایک سال سے لاپتہ شہری سندھ ہائیکورٹ میں پیش

لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس، ایک سال سے لاپتہ شہری سندھ ہائیکورٹ میں ...
لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس، ایک سال سے لاپتہ شہری سندھ ہائیکورٹ میں پیش

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق کیس میں ایک سال سے لاپتہ شہری سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہو گیا،عدالت نے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کیلئے ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور دیگر سے 6ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

نجی ٹی چینل" ہم نیوز" کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی،ایک سال سے لاپتہ شہری سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوگیا،عدالت نے شہری کی گمشدگی سے متعلق درخواستیں نمٹا دیں۔

عدالت نے دیگر شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستیں عدم پیروی پر مستردکردی جبکہ2شہریوں کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے لاپتہ شہریوں کا سراغ لگانے کیلئے ٹاسک فورس اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور دیگر سے 6ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -