وزیراعلیٰ پنجاب کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامیہ لاعلم، ایم ایس بھی بعد میں ہسپتال پہنچے

وزیراعلیٰ پنجاب کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامیہ لاعلم، ایم ایس ...
وزیراعلیٰ پنجاب کا میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ ، انتظامیہ لاعلم، ایم ایس بھی بعد میں ہسپتال پہنچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے گورنمنٹ میاں میر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا،ایم ایس بھی وزیراعلیٰ کی آمد کے بعد ہسپتال پہنچے۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق وزیراعلیٰ کے بغیر پروٹوکول ہسپتا ل پہنچنے پر انتظامیہ دورے سے لاعلم رہی، پرویز الٰہی نے مختلف وارڈز کا وزٹ کیا اور مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں صفائی انتظامات کا مشاہدہ کیااور مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی،پرویز الٰہی نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری چیک کی، وینٹی لیٹرز بیڈز کا بھی معائنہ کیا۔
وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے حضرت میاں میرؒ کے مزار پر بھی حاضری دی، مزار پر پھول چڑھائے اورملکی سالمیت، استحکام و خوشحالی کیلئے دعاکی۔