نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی

نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی
نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل ہوگی،جنرل قمر جاوید باجوہ کمانڈ کی چھڑی جنرل عاصم منیر کو سونپیں گے۔

نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق نئے آرمی چیف کیلئے کمان کی تبدیلی کی تقریب کل صبح 9 بجے ہوگی،تقریب میں نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کمان سنبھالیں گے،ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کمان نئے چیف کے حوالے کریں گے ۔

تقریب میں تمام مسلح افواج کے سربراہان ،اعلیٰ سول، فوجی افسران شریک ہونگے،پروقار تقریب میں وفاقی وزراء، سفارتکار اور صحافی شرکت کریں گے ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ پاک فوج کے 16 ویں آرمی چیف ہیں، جنرل عاصم منیر کمانڈ سنبھالنے والے 17 ویں آرمی چیف ہونگے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -