بھارت میں ایک اور خوفناک واردات، خاتون اور بیٹے نے آدمی کو قتل کیا اور لاش کے 22 ٹکڑے کر کے پھینک دیئے لیکن پھر پکڑ ی گئی ، قتل کی وجہ بھی سامنے آ گئی 

بھارت میں ایک اور خوفناک واردات، خاتون اور بیٹے نے آدمی کو قتل کیا اور لاش کے ...
بھارت میں ایک اور خوفناک واردات، خاتون اور بیٹے نے آدمی کو قتل کیا اور لاش کے 22 ٹکڑے کر کے پھینک دیئے لیکن پھر پکڑ ی گئی ، قتل کی وجہ بھی سامنے آ گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آفتاب پونا والا کے اپنی محبوبہ کے قتل کے بعد بھارت میں ایک اور ہولناک واردات کا انکشاف ہواہے ،جس میں بیوی نے بیٹے کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا اور لاش کے 22 ٹکڑے کر کے فریج میں سنبھال لیے ، پھر مناسب وقت دیکھ کر پھینکتے رہے ۔
تفصیلات کے مطابق دہلی پولیس کرائم برانچ نے خاتون اور اس کے بیٹے کو پانڈو نگر میں ایک آدمی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیاہے ، پولیس کا کہناتھا کہ ملزمان لاش کے ٹکڑوں کو ایسٹ دہلی اور پانڈو نگر کے مختلف علاقوں میں پھینکتے رہے ۔ پولیس کو معلوم ہواہے کہ جسم کے حصے پانڈو نگر کے رہائشی انجان داس کے ہیں جس کا قتل جون کے مہینے میں پونم اور اس کے بیٹے دیپک کی جانب سے ناجائز تعلقات کی بنیاد پر کیا گیا تھا ۔
سوشل میڈیا پر ایک سی سی ٹی وی فوٹیج بھی تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ دیپک ہاتھ میں ایک شاپر اٹھائے رات کے وقت میں جا رہاہے جبکہ اس کی ماں اس کے پیچھے پیچھے آ رہی ہے ، پولیس کا کہناہے کہ جہاں یہ واقعہ پیش آیا اس کے علاقے کا نام تریلوک پوری ہے ۔
یاد رہے اس سے ملتا جلتا واقعہ 16 نومبر کو سامنے آیا جس میں پولیس نے آفتاب پونا والا نامی نوجوان کو اپنی محبوبہ کو قتل کرنے اور لاش کے 35 ٹکڑے کر نے کے کیس میں گرفتار کیا ۔