مداحوں سے ملاقات کے دوران بچے نے نسیم شاہ کو چاچا کہہ کر پکارا تو کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟ جانئے

مداحوں سے ملاقات کے دوران بچے نے نسیم شاہ کو چاچا کہہ کر پکارا تو کھلاڑی نے ...
مداحوں سے ملاقات کے دوران بچے نے نسیم شاہ کو چاچا کہہ کر پکارا تو کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟ جانئے
سورس: Instagram/inaseemshah

  

راولپنڈی (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اپنے نرم رویئے کے باعث مداحوں میں شہرت رکھتے ہیں اور ہنسی مزاح بھی کرتے رہتے ہیں ، مداحوں سے ملاقات کے دوران نسیم شاہ کو بچے نے "چاچا" کہا تو کھلاڑی کا رد عمل انتہائی دلچسپ رہا جس کے باعث ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

نجی ٹی وی" جیو نیوز" کے مطابق سوشل میڈیا پر نسیم شاہ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی مداحوں سے ملاقات کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں فاسٹ بولرز کو مداحوں سے ملاقات کرتے، انہیں آٹوگراف دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ننھے فین نے نسیم شاہ سے چاچا کہتے ہوئے آٹوگراف کا سوال کیا جس پر نسیم شاہ نے بچے کو ہنستے ہوئے ٹوکا اور کہا کہ میں چاچا نہیں ہوں ، حسنین چاچا ہے۔

بعد ازاں آٹوگراف دیتے ہوئے بھی نسیم شاہ نے بچے کو یاد دلایا کہ اب چاچا کہو گے؟جس پر بچے نے انکار کردیا۔

مزید :

کھیل -