ناروے ڈانس گروپ" کوئیک سٹائل" نے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت لئے

ناروے ڈانس گروپ" کوئیک سٹائل" نے کراچی میں شاندار پرفارمنس سے مداحوں کے دل ...
ناروے ڈانس گروپ
سورس: @instagram/thequickstyle

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ناروے کے مشہور ڈانس گروپ" کوئیک سٹائل" نے کراچی کے مختلف کنسرٹس میں شاندار پرفارمنس دے کر مداحوں کے  دل جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے حیرت انگیز ڈانس کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والا ڈانس گروپ "کوئیک سٹائل" اِن دنوں کراچی میں موجود ہے۔کوئیک سٹائل نے کراچی میں پورٹ گرینڈ اور پرائیویٹ یونیورسٹیز میں پاکستانی گانوں پر شاندار رقص کر کے کراچی والوں کے دل جیت لیےاور ساتھ  ہی  گروپ نے کراچی والوں کی محبت اور مہمان نوازی کی بھی  خوب تعریف  کی۔کراچی   کنسرٹ کے دوران  نوجوان ڈانسرزنے بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جبکہ کراچی کی عوام نے بھی ان کنسرٹس میں بھرپور شرکت کی۔

یاد رہے کہ کوئیک سٹائل ڈانس گروپ نے گزشتہ سال پاکستانی بلوچی فو ک گانے "کنا یاری" پر  رقص کر کے  پاکستانیوں کی خوب توجہ حاصل کی تھی۔ اِن دنوں کوئیک سٹائل گروپ کی کراچی میں پیش کی جانے والی پرفارمنس  کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

شائقین  کی جانب سے  کہنا ہے کہ "کوئیک سٹائل "ڈانس گروپ کے ارکان کے درمیان اتنی خوبصورت ہم آہنگی ہے کہ دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔ڈانس گروپ کوئیک سٹائل کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے مختلف قوموں کے گیتوں پر پرفارم کر کے قوموں کو قریب لانے کی ایک کامیاب کوشش کی ہے"۔

واضح رہے کہ کوئیک سٹائل کوک اسٹوڈیو کی جانب سے منعقد کئے ہوئے  کنسرٹ میں شرکت کر کے کراچی کی عوام کو اپنے ڈانس سے محضوظ  کر رہے ہیں۔

مزید :

تفریح -