پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے 

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش ...
پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کاکہناہے کہ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان کو تمام ارکان کے استعفے موصول ہو گئے ،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے تمام ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کردی،ذرائع کاکہناہے کہ تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں ۔

یاد رہے کہ سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کے26 اراکین ہیں ۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26نومبر کو  راولپنڈی جلسے میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، ان کاکہناتھا کہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -