دورہ پاکستان ، انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ملنے والی سہولیات اور مہمان نوازی پردل کھول کر تعریفیں کر دیں 

دورہ پاکستان ، انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ملنے والی سہولیات ...
دورہ پاکستان ، انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم نے پاکستان میں ملنے والی سہولیات اور مہمان نوازی پردل کھول کر تعریفیں کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں یکم دسمبر کو کھیلا جائے گا جس کیلئے مہمان ٹیم پاکستان پہنچ چکی ہے اور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی ہے ، انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم نے کہا کہ پاکستان آ کر اچھا لگ رہاہے ، اچھی مہمان نوا ز ی کی جارہی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کوچ برینڈن میکلم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پر جوش ہیں ، پہلا پریکٹس سیشن کیا ، دونوں ٹیموں نے پنڈی سٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جارہی ہے اور سیکیورٹی صورتحال بھی تسلی بخش ہے ، بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید ہے ، پاکستانی شائقین کرکٹ کئی سال انٹر نیشنل کرکٹ سے محروم رہے ، پاکستان میں کرکٹ کیلئے بہت جذباتی شائقین ہیں، پاکستان انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے بہترین جگہ ہے ۔
برینڈن میکلم کا کہناتھا کہ شاہین شاہ آفریدی بہترین فاسٹ باولر ہیں اور ان کی عدم دستیابی سے پاکستان کو نقصان ہو گا ، شاہین کے ساتھ پی ایس ایل میں کھیلا ہوں اور وہ بہت شاندار باولر ہے ، آسٹریلیا میں ورلڈ کپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہواہے ، عرب امارات میں بھی بہترین کیمپ میں حصہ لیاہے ۔
انہوں نے کہا کہ مارک ووڈ پہلے ٹیسٹ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ تک فٹ ہو جائیں گے ،وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور ٹریننگ کی سہولیات بھی بہترین ہیں، پاکستان میں میری پرفارمنس اچھی نہیں رہی ، پورے کیریئر میں پاکستان میں صرف 12 رنز ہی بنائے ، راولپنڈی ٹیسٹ کیلئے اچھی پچ بننے کی امید ہے ۔

مزید :

کھیل -