اعظم سواتی نے متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اعظم سواتی نے متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ...
اعظم سواتی نے متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعظم سواتی نے متنازعہ بیانات پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اعظم سواتی کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ جسمانی ریمانڈ پر بھیجنے کے بعد مقدمات کا اندراج کا پتہ چلا ،سندھ ، بلوچستان میں متعدد مقدمات درج کئے گئے، اصل تعداد معلوم نہیں ،قانونی حق کے استعمال کیلئے مقدمات کی تفصیل ملنا ضروری ہے ۔