ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑی پیشرفت، مقامی کمپنیوں اور وزارت پٹرولیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑی پیشرفت، مقامی کمپنیوں اور وزارت ...
ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑی پیشرفت، مقامی کمپنیوں اور وزارت پٹرولیم کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں تیل اور گیس کی تلاش کیلئے بڑی پیشرفت ہوئی ہے، مقامی کمپنیوں اور وزارت پٹرولیم کے درمیان معاہدے طے پا گئے ۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ 3 سال میں پنجاب اوربلوچستان میں تیل، گیس کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے ،دونوں صوبوں میں 5 بلاکس تیل، گیس کی تلاش کی جائے گی،دونوں صوبوں میں تیل، گیس کی تلاش کیلئے 9901 مربع کلومیٹر علاقہ مختص کیا گیا۔

وزارت پٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، پی او ایل، این سی پی ایل کے درمیان معاہدے ہوئے ،کمپنیاں جوائنٹ وینچر کے ذریعے تیل اور گیس کی تلاش کریں گی ،کمپنیاںابتدائی طور پر 3 سال میں6 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گی ،30 ہزار ڈالرفی بلاک فلاح و بہبود پر خرچ ہونگے ۔

مزید :

قومی -بزنس -علاقائی -اسلام آباد -