لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ پر شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ پر شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد
لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ پر شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد
سورس: @dailypakistan

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے  لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

"این ڈی ٹی وی نیوز "کے مطابق اس  فلم فیسٹیول کا انعقاد کرنے والی "ہیریٹیج فاؤنڈیشن" نے لیجنڈ اداکار  دلیپ کمار کی مشہور فلموں"آن"،"شکتی" اور "دیوداس" کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا ، انکے پاس   ان کی سالگرہ کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرنے کا اس سے بہتر طریقہ نہیں تھا۔مرحوم اداکار کی یہ تینوں یادگار ترین فلمیں ہیں جنہیں بڑی سکرین پر دیکھ کر اداکار کے مداح ایک بار پھر اپنے پسندیدہ لمحات کو دہرا سکیں گے۔دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو"کے عنوان سے دلیپ کمار فلم فیسٹیول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے منتظمین کا کہنا ہے کہ" یہ فیسٹیول بھارتی سینما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو بڑی سکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابلِ یقین موقع ہو گا"۔اس موقع پر دلیپ کمار کی ان تینوں فلموں کو 20 شہروں کے 30 سے ​​زائد سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ دلیپ کمار گزشتہ برس جولائی میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا ہے۔

مزید :

تفریح -