عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے

عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے
عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان ، پنجاب سے بھی استعفے آنا شروع ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان پر پنجاب میں بھی تحریک انصاف کے اراکین نے استعفے دینا شروع کر دیئے ۔
نجی ٹی وی چینل" ایکسپریس نیوز" کے مطابق عامر اقبال شاہ ایم پی اے پی پی 224 دنیا پور نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا،استعفیٰ کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی پالیسی کے مطابق اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں،عامر اقبال شاہ نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے نام پر استعفیٰ تحریر کر دیا۔