کرینہ کپور نے پرانی فلم " کبھی خوشی کبھی غم "کے ڈائیلاگ دہرا دیے
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی پرانی فلم " کبھی خوشی کبھی غم "کے ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر دوبارہ دہرا دیئے۔
تفصیلا ت کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹا گرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں دیکھ کر لگتا ہے کہ اداکارہ کہیں جانے کی تیاری کر رہی ہیں۔اپنی ان تصاویر کے ساتھ 42 سالہ کرینہ کپور نے لکھا ہے کہ" گڈ لکس گڈ لکس اینڈ گڈ لکس"۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ اداکارہ نے یہی جملے اپنی 2001ء کی فلم "کبھی خوشی کبھی غم "میں بھی کہے تھے، " کبھی خوشی کبھی غم" فلم باکس آفس پر بہت کامیاب بھی رہی تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، ریتک روشن اور کاجول نے بھی مرکزی کردار ادا کیے تھے۔
کرینہ کپور کی اس پوسٹ پر اداکارہ کترینہ کیف بھی کمنٹ کیے بغیر نہ رہ سکیں اور انہوں نے ان تصاویر کو بہترین قرار دے دیا ۔