بچے کے بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے پر ماں باپ نے ایسی سزا دے دی کہ کسی کو یقین نہ آئے

بچے کے بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے پر ماں باپ نے ایسی سزا دے دی کہ کسی کو یقین نہ آئے
بچے کے بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے پر ماں باپ نے ایسی سزا دے دی کہ کسی کو یقین نہ آئے

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں ایک میاں بیوی نے اپنے بیٹے کو بہت زیادہ ٹی وی دیکھنے کی ایسی انوکھی سزادے ڈالی کہ آئندہ ٹی وی کی طرف دیکھنے سے پہلے دوبار سوچے گا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ چین کے وسطی صوبے ہنان کا ہے جہاں 8سالہ بچہ والدین کے منع کرنے کے باوجود بہت زیادہ ٹی وی دیکھتا تھا۔ ایک روز والدین نے اسے سبق سکھانے کا فیصلہ کیا اور ایسی سزا دینے کی منصوبہ بندی کر لی کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔

رپورٹ کے مطابق حسب معمول بچے نے تمام دن ٹی وی دیکھا اور رات ساڑھے 8بجے سونے کے لیے گیا تو والدین نے اسے گھسیٹ کر دوبارہ لیونگ روم میں لا بٹھایا اور کہا کہ بیٹھ کر ٹی وی دیکھو اور تمام رات دیکھتے رہو۔ ابتداءمیں تو بچہ پرسکون رہا او رٹی وی دیکھتا رہا مگر جیسے ہی دو گھنٹے گزرے، اس کے لیے بیٹھنا محال ہو گیا۔ 

ماں باپ باری باری اس کی نگرانی کرتے رہے، تاکہ وہ سو نہ جائے۔ اس کی جب بھی آنکھ لگتی، وہ اسے جگا دیتے۔ انہوں نے اسے صبح ساڑھے 5بجے تک جگائے رکھا اور ٹی وی دیکھنے پر مجبور کیا۔ ان کی اس سزا سے بچہ شاید ٹی وی دیکھنا چھوڑ دے تاہم انٹرنیٹ صارفین کی طرف سے اس میاں بیوی کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -