کیا آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہیں؟ بھارتی تجزیے اور خدشے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار نوید الہی نے بتا یا کہا ہے کہ نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کی تقرری پر پاکستانی میڈ یا سے زیادہ بھارتی میڈ یا نے اس ایشو پر بات کی ۔
ایک ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کی خبر پر پاکستان سے زیادہ بھارتی میڈیا نے دلچسپی لی ، پاکستان میں تجزیہ کاروں کا رجحان سیاسی امور پر رہا لیکن بھارت میں نئے آرمی چیف عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کے بارے میں منفی کوریج ہوئی۔نوید الہی نے بتا یا کہ بھارتی میڈ یا نے کہا کہ عاصم منیر سخت مزاج اور اصول پر چلنے والے انسان ہیں ۔ بھارتی میڈ یا کا کہنا تھا کہ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی رہ چکے ہیں اس لیے بھارت سے متعلق سخت نقطہ نظر ہو گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈ یا نے الزام لگا یاکہ جب پلوامہ حملہ ہوا تو یہ ڈی جی آئی ایس آئی تھے اوریہ فیصلہ سازی میں شامل تھے ، ابھی نندن کو واپس کرنے میں بھی ان ہی کا اہم کردار تھا ۔بھارتی میڈ یا نے منفی پراپیگنڈہ کرتےہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر حافظ قر آن ہیں اس لیے بنیاد پرست ہیں ، حافظ قر آن ہونے کی وجہ سے ملا جنرل کہا گیااور ان سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا۔بھارتی میڈ یا پر کہا گیا کہ جنرل عاصم برطانیہ اور امریکہ کی اکیڈمیز سے نہیں ہو کر آئے اس لیےسخت ہو نگے ،امریکہ کے بجائے چین کی طرف جھکا و ہو گا۔ سعودی عرب میں تعینات رہے اس کا مطلب وہاں بہت قربت ہو گی ۔
۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔