ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے
ممتاز صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کر گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صنعت کار ایس ایم منیر انتقال کرگئے۔آج نیوز کے مطابق ایس ایم منیر کو آج صبح سے بخار کی شکایت تھی۔ انہیں دل کے دورے کی شکایت پر کاٹی سے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔انہوں نے کچھ عرصے قبل گردوں کا علاج کروایا تھا۔

ایس ایم منیر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ تھے، وہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے سربراہ بھی رہے۔صنعت کار ایس ایم منیر چمڑے کی صنعت سے وابستہ تھے، ایس ایم منیر مختلف کمپنیوں اور بینکوں کے بورڈ ممبر بھی رہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -