ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 
ذہنی ڈپریشن نے تنگ کیا ہوا ہے اس کی وجہ سے ہی اپنے کاموں میں رکاوٹیں محسوس ہو رہی ہیں اور یہ بلاوجہ کا ہے آپ صرف کام میں مصروف ہو جائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 
صحت پر نظر رکھیں لاپرواہی ٹھیک نہیں ہے جو لوگ کسی بندش وغیرہ کا شکار ہیں وہ آج راشن کی صورت میں صدقہ دیں۔ سورہ ملک اور الناس صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونکیں۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کی توجہ ان دنوں خاص طور پر روزگار کی طرف نہیں ہے اور اچھے دن آپ کے ہاتھوں سے جا رہے ہیں۔ آپ کو چاہے کہ فوری طورپر تمام کام چھوڑ کر صرف روزگار کو دیکھیں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ذہنی سکون نہیں ہے جیسے کسی چیز کے جکڑنے سے بلاک ہو کر رہ گئے ہیں اور ان حالات میں گھریلو و مالی صورتحال بھی ٹھیک نہیں ہے۔ یاحی یا قیوم کا ورد 500بار کریں نمازپکڑیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
رکاوٹوں کا ایک سلسلہ ہے جس نے پریشان کر رکھا ہے۔ ابھی چند دن صبر سے کام لیں، ان شاءاللہ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا لیکن آج صدقہ دیں اور بُرے کاموں سے بچیں۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال تو آج کافی بہتر ہے جس کی وجہ سے ایک اہم کام ہونے کی امید ہے اور لاحق بڑی پریشانی سے نجات ملے گی جو لوگ کسی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں وہ پوری ہوگی۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج بھی رکاوٹوں کا سلسلہ جاری ہے آپ خود اپنی غلطیوں کی اصلاح نہیں کریں گے تو رکاوٹیں جاری رہ سکتی ہیں جو لوگ جلدی سے سیدھے راستے پر آئیں گے وہ کامیاب ہوں گے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اس وقت مالی پوزیشن بہتر نہیں ہے۔ آپ کو سارے کام چھوڑ کر ان پر توجہ دینا ہوگی، لاپرواہی نہیں کرنی اور جس طرح کی آفر آئے اس پر غور کرنا بھی فائدہ مند ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دوسروں کو اپنے معاملات میں نہ لائیں اور جس قدر ممکن ہو اکیلے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں اور یاد رکھیں کہ مخالفین آج کل پوری شدت سے سرگرم عمل نظر آتے ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 
آپ نے جب تک پرانے معاملات سے نجات حاصل نہیں کرنی کچھ حاصل بھی نہ ہوگا جو لوگ معافی مانگنے اورمعاف کرنے کی حکمت عملی پر چؒیں گے وہ کامیاب بھی رہیں گے، ان شاءاللہ
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 
ان دنوں صورتحال آزمائشی ہی چل رہی ہے آپ کو چاہیے کہ صبح ہی حسب توفیق صدقہ دیں چند دنوں تک تاکہ کوئی مسئلہ آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ زبان مکمل بند رکھیں۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ماضی کے دشمن قریب آنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان سے ہر ممکن دور رہیں چاہے اب وہ سونے کے کیوں نہ بن جائیں۔ اس وقت کی غلطی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔