چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے، سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کو خط

چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے، ...
چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے، سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل کا آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کو خط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نے چیئرمین پی ٹی آئی کی عدالتی پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کردی،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی رپورٹ کا جائزہ لیا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نےخط میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔

نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز "کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت  ہوئی،جیل حکام نےچیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی۔سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نےخط میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سیکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔