اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،وکیل سلمان صفدر

اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش ...
اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،وکیل سلمان صفدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس  میں وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،کن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت  ہوئی،جیل حکام نےچیئرمین پی ٹی آئی کی عدالت پیشی سے متعلق رپورٹ پیش کر دی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل  نےخط میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سکیورٹی وجوہات کے باعث عدالت میں پیش نہیں کر سکتے۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ پراسیکیوشن کا کیس دیکھنا ہے کب گرتا ہے،شکوہ کروں گا آپ سے بھی کہ اتنا جلدی ٹرائل نہ چلائیں ،ہمیں ایک ہی بات کی جاتی تھی کہ اسٹے ہے تو دکھا دیں،پراسیکیوشن کہتی تھی کہ ٹرائل تو ہوگا ، ہم کہتے تھے ٹرائل ابھی نہ چلائیں، کون سا کیس ہے آج تک جو اتنا جلدی چلا؟معلوم نہیں کیوں اس کیس کو اتنی جلدی چلایا جارہا تھا،کیس کو جلدی چلایا جا رہا تھا، پھر بھی ہم سر جھکا کر چلتے رہے،سائفر کیس کا کوئی انوکھا ٹرائل تو نہیں تھا،اسلام آباد میں دہشتگرد گھسے نہ کوئی ایسا دہشتگردانہ واقعہ پیش آیا،چیئرمین پی ٹی آئی کو آج ہی عدالت میں پیش تو کرنا پڑے گا،کن انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیش نہیں کیا،50سے 60مقدموں میں چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ عدالت میں پیش ہو چکا ہوں،ہم جب کہتے ہیں کہ مقدمات اتنے ہیں تب نہیں سنی جاتی تھی،کون سی تخریب کاری ہوئی ہے جو چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت نہیں لائے،مجھے صبح ہی آثار نظر آ گئے تھے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو نہیں لانا،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور آپ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے،اب کیا سپریم کورٹ جائیں اگر ہائیکورٹ اور سیشن کورٹ کے فیصلے کو نہیں مانا جا رہا؟آپ کے ایک حکم پر ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش کیا جائے۔آپ بھی حیران ہیں ، ہم بھی حیران ہیں، پراسیکیوشن بھی حیران ہے۔