جیل سپرنٹنڈنٹ تو اپنی نااہلی ثابت کر رہا ہے، استعفیٰ دے دینا چاہئے،وکیل سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط پڑھنے کو مانگ لیا

جیل سپرنٹنڈنٹ تو اپنی نااہلی ثابت کر رہا ہے، استعفیٰ دے دینا چاہئے،وکیل ...
جیل سپرنٹنڈنٹ تو اپنی نااہلی ثابت کر رہا ہے، استعفیٰ دے دینا چاہئے،وکیل سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط پڑھنے کو مانگ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سائفر کیس میں چیئرمین  پی ٹی آئی کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت  میں پیش نہ کرنے پر وکیل سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط پڑھنے کو مانگ لیا،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ فیصلہ کرے گا کہ سکیورٹی خدشات ہیں یا نہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ تو اپنی نااہلی ثابت کر رہا ہے،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت  ہوئی، وکیل سلمان صفدر نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا خط پڑھنے کو مانگ لیا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہاکہ پہلا پیج دیکھ لیں، دیگر کانفیڈینشل صفحات ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ کیا جیل سپرنٹنڈنٹ فیصلہ کرے گا کہ سکیورٹی خدشات ہیں یا نہیں،جیل سپرنٹنڈنٹ تو اپنی نااہلی ثابت کر رہا ہے،اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو تو استعفیٰ دے دینا چاہئے،اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی کا ٹرائل چل رہا تھا، سکیورٹی خدشات چیئرمین پی ٹی آئی کی حد تک ہیں، شاہ محمود کو کیوں پیش نہیں کیاگیا،سرکاری وکیل نے کہاکہ جیل سپرنٹنڈنٹ کےخط کے دیگر صفحات نہ پڑھے جائیں، کانفیڈینشل نوعیت کے ہیں۔

وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ اگر سائفر کیس جیل میں بھی نہیں چل سکتا، عدالت میں نہیں چل سکتا ، تو کہاں چلے گا؟

مزید :

اہم خبریں -قومی -