چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق  کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی 

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق  کیس کی سماعت 5دسمبر ...
چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق  کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار اور پی ٹی آئی کے وکیل علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،پی ٹی آئی کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا،کیس کا ریکارڈ حاصل کرکے اس پر جواب جمع کرانا ہے وقت درکار ہے،الیکشن کمیشن نے جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 5دسمبر تک ملتوی کردی ۔