لاہور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ 

لاہور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ 
لاہور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں کی نجی کالج کی بس پر فائرنگ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے نجی کالج کی بس پر فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں 2 طالبات کو گولیاں لگ گئیں۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کےمطابق نجی کالج کی بس لاہور کی ملتان روڈ پر منزل کی جانب رواں دواں تھی کہ موٹر سائیکل پر مسلح افراد آئے اور بس پر گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ بس میں سوار طالبات چیخ و پکار کرنے لگیں تاہم اس دوران 2 طالبات گولیوں کی زد میں آ کر زخمی ہو گئیں جن کی شناخت عائشہ اور نمرہ کے نام سے ہوئی ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ نامعلوم افراد نے کی،بس میں سوار بچے کشمیر کی سیر کیلئے جا رہے تھے۔ زخمی طالبات کو  جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں عائشہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزید :

قومی -