لاہور ہائیکورٹ کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت، گھر سے کام کا کتنے دن کیلئے حکم دےدیا؟ 

لاہور ہائیکورٹ کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت، گھر سے کام کا کتنے ...
لاہور ہائیکورٹ کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت، گھر سے کام کا کتنے دن کیلئے حکم دےدیا؟ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرانے کی ہدایت کر دی۔

نجی ٹی وی" دنیا نیوز" کےمطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تجارتی سرگرمیوں کو بند کرانے کا حکم جاری کیا، انہوں نے تحریری حکم میں لکھا کہ سی سی پی او لاہور رات 10 بجے تمام مارکیٹیں بند کرنے کے حکم پر عملدرآمد کروائیں اور سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کے سیکرٹری سی سی پی او لاہور کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات دیں۔

جسٹس شاہد کریم نے تحریری حکم میں یہ بھی لکھا کہ ہفتے میں 2 روز ورک فرام ہوم کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے اور پرائیویٹ ادارے بھی ورک فرام ہوم (گھر سے کام )  کے نوٹیفکیشن پر عمل درآمد کریں۔ عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کو آلودگی کے باعث ڈی سیل ہونے والے انڈسٹری یونٹس کو دوبارہ سیل کرنے کے احکامات جاری کیے اور حکم دیا کہ عدالتی حکم کے بغیر کسی فیکٹری کو ڈی سیل نہ کیا جائے۔ 

مزید :

قومی -