پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار،ورلڈ اسٹیٹسٹکس نے رپورٹ جاری کردی

پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار،ورلڈ اسٹیٹسٹکس نے رپورٹ جاری کردی
پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک قرار،ورلڈ اسٹیٹسٹکس نے رپورٹ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو دنیا کا سستا ترین ملک قراردیدیاگیا۔

ورلڈ اسٹیٹسٹکس رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا سستا ترین ملک بن گیا،139ممالک کی لسٹ میں پاکستان ٹاپ پر ہے،پاکستان کے بعد مصر سستے ترین ممالک کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہے، پاکستان میں ضروریات زندگی، یوٹیلیٹی بلز ، گھر کا کرایہ دنیا میں کم قراردیا گیا ہے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستانیوں کو بہتر سہولیات میسر ہیں،وینزویلا میں مہنگائی کی شرح 398، شام 252،ترکیہ میں 47فیصدریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 26اعشاریہ 89فیصد  ہے،رپورٹ میں مہنگائی کنٹرول کرنے کا نظام کو قابل تعریف قرار دیاگیاہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -