الیکٹیبلز کی (ن) لیگ میں شمولیت کا معاملہ ؛ لیگی رہنماؤں نے بڑی دھمکی دیدی

الیکٹیبلز کی (ن) لیگ میں شمولیت کا معاملہ ؛ لیگی رہنماؤں نے بڑی دھمکی دیدی
الیکٹیبلز کی (ن) لیگ میں شمولیت کا معاملہ ؛ لیگی رہنماؤں نے بڑی دھمکی دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ن) کی جانب سے الیکٹیبلز کیلئے دروازے کھولنے کے معاملے پر پارٹی میں اعتراضات سامنے آگئے،لیگی رہنماؤں نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی رائے پر آزادانہ انتخابی میدان میں اتر سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ الیکٹیبلز کی شمولیت کے معاملے پر پارٹی کو وسطی و جنوبی پنجاب سمیت خیبرپختونخوا میں مزاحمت کا سامنا ہے،الیکٹیبلز کی شمولیت پر مختلف اضلاع سے مزاحمتی آوازوں میں شدت آنا شروع ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودھا، جہلم، گجرات، فیصل آباد، ساہیوال ، بھکر اور راولپنڈی سے اختلافی آوازیں بلند ہو گئیں، ملتان، مظفر گڑھ، خانیوال، میانوالی، رحیم یار خان اور راجن پور سے بھی اعتراضات سامنے آگئے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز بھی الیکٹیبلز کی شمولیت بارے ناخوش ہیں،لیگی ارکان کا مؤقف ہے کہ سا بق دور میں سخت اپوزیشن ہم نے کاٹی، مقدمات بھی بھگتے،سابق دور میں ہم ماریں بھی کھاتے رہے، ہم نے پرکشش آفرز کو پارٹی کیلئے ٹھکرایا۔

لیگی ارکان کا کہناتھا کہ اس دور کے ہمارے مخالفین کو ہی اب ہمارے سر پر لا بٹھانا ٹھیک نہیں،لیگی ارکان نے دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ عوام کی رائے پر آزادانہ انتخابی امیدان میں اتر سکتے ہیں،ہ پارٹی قائد نوازشریف معاملے میں مداخلت کریں اور ہم سے براہ راست بات کریں،جن جن علاقوں یا حلقو ں میں پارٹی کمزور ہے، صرف وہاں الیکٹیبلز کو شامل کیا جائے، ماضی میں انہی الیکٹیبلز نے مسلم لیگ(ن) کو دھوکا دیا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعتراضات پر پارٹی میں مزید الیکٹیبلز کی شمولیت عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔