شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں

شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں
 شہباز شریف کی پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  سابق وزیرِ اعظم اورمسلم لیگ( ن )کے صدر  شہباز شریف نے صوبائی دارالحکومت لاہور میں  پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات کرنے والوں میں علی پرویز ملک، قاسم نون، مظہر اقبال اور سلمان خان شامل تھے۔ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے  گفتگو کی گئی۔شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لیے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا۔

"جنگ " کے مطابق  اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام مسلم لیگ کو دوتہائی اکثریت دے ،الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے۔ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لیے اہم ہے، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے۔