قومی کرکٹر صہیب مقصود سے پیسے ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق ڈی آئی جی بے نظیر آباد نے کیا بتایا، کوئی کارروائی ہوئی؟

قومی کرکٹر صہیب مقصود سے پیسے ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق ڈی آئی جی ...
قومی کرکٹر صہیب مقصود سے پیسے ہتھیانے والے پولیس اہلکاروں سے متعلق ڈی آئی جی بے نظیر آباد نے کیا بتایا، کوئی کارروائی ہوئی؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر صہیب مقصود سے پیسے ہتھیانے میں 4 پولیس اہلکار ملوث ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی جی سندھ رفعت راجہ نے قومی کرکٹر صہیب مقصود کے سندھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے 8 ہزار روپے زبردستی وصول کرنے پر سوشل میڈیا پر جاری پیغام کا نوٹس لیا تھا اور ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد سے فوری رپورٹ طلب کی تھی۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد نے بتایا کہ قومی کرکٹر سے پیسے بٹورنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ترجمان سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ سکرنڈ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او اور  ہیڈ محرر کو معطل کردیا گیا۔ 

مزید :

کھیل -