اب تک کتنے غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اب تک کتنے غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ ...
اب تک کتنے غیر قانونی مقیم افغان باشندے واپس جا چکے ہیں ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اب تک کتنے غیر قانونی مقیم افغان باشندے پاکستان سے افغانستان  واپس جا چکے ہیں ؟ اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئی ہیں ۔"جنگ " کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا اپنے وطن واپسی کا سلسلہ بلا وقفہ جاری ہے،گزشتہ روز 27 نومبر کو بھی 1493 غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم اب تک 2 لاکھ 56 ہزار 268  افغان باشندے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نگراں وزیرِ اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں شکایات مل رہی ہیں کہ افغانستان جانے والوں کا خیال نہیں رکھا جا رہا۔