نجی کالج کی بس پر فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آ یا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، ایک زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

نجی کالج کی بس پر فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آ یا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، ایک ...
نجی کالج کی بس پر فائرنگ کا واقعہ کیسے پیش آ یا؟ تفصیلات سامنے آ گئیں، ایک زخمی طالبہ کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور میں نجی کالج کی بس پر فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونیوالی ایک طالبہ کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن عمران کشور کا کہنا ہے کہ نجی کالج کی بس پتوکی سے تفریحی دورے پر کمشیر جا رہی تھی، لاہور کے علاقے موہلنوال کے قریب ایک کار نے بس کا پیچھا کرنا شروع کر دیا۔ کار میں سوار نامعلوم شخص نے کالج بس پر 3 فائر کئے جن میں سے ایک طالبہ عائشہ کو لگا، گولی سر میں گھس گئی جس کی حالت تشویشناک ہے اور اسے وینٹی لینٹر پر منتقل کر دیا گیا ۔ 

انہوں نے کہا کہ دوسری گولی طالبہ نمرہ کو لگی جس کا علاج جاری ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔ تیسری گولی بس کی باڈی میں گھس گئی۔ 

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے واقعہ ٹارگٹ کلنگ یا ڈکیتی کی کوشش قرار دیا۔ پولیس کی مزید تفیش جاری ہے۔