اب جو بھی عمارت بنے گی اس کیلیے کیا لازمی قرار دیا جائیگا ؟ مرتضیٰ وہاب نے بتا دیا

اب جو بھی عمارت بنے گی اس کیلیے کیا لازمی قرار دیا جائیگا ؟ مرتضیٰ وہاب نے بتا ...
اب جو بھی عمارت بنے گی اس کیلیے کیا لازمی قرار دیا جائیگا ؟ مرتضیٰ وہاب نے بتا دیا
سورس: فائل فوٹو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اب جو بھی عمارت بنے گی اس کیلیے کیا لازمی قرار دیا جائیگا ؟  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتا دیا۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب جو بھی عمارت بنے گی اس میں فائر سیفٹی لازمی ہونے کے لیے قانون سازی کی جائے گی۔ فائر سیفٹی انتہائی اہم ہے، کراچی میں فائر سیفٹی سے متعلق آگاہی کی ضرورت ہے، شہر میں فائر بریگیڈ کے محکمے کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف تھا، اس کے  خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جب تک ہم اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کر سکتے، آگے نہیں بڑھیں گے۔ جب کے ایم سی کام کے لیے جائے گی تو اس میں رکاوٹیں آئیں گی، ہمیں اداروں پر بھروسہ کرنا چاہیے۔

"جنگ " کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ صرف تنقید سے معاملات حل نہیں ہوتے ، نقشہ کنٹونمنٹ بورڈ فیصل نے پاس کیا لیکن آگ لگنے کہ بعد وہ نہیں آئے۔ایس بی سی اے میئر کے ماتحت کام نہیں کرتی، 432 عمارتوں کو ایس بی سی اے نے مخدوش قرار دیا ہے۔