کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے اہم انکشاف کر دیا

کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے اہم ...
کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، حافظ نعیم الرحمن نے اہم انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکتان آن لائن )کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے۔امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمن نے  پریس کانفرنس کے دوران  اہم انکشاف کر دیا۔انکا کہنا تھا کہ  کے الیکٹرک کو لائسنس نہیں ملنا چاہیے، کے الیکٹرک کو بغیر معاہدے کے گیس فراہم کی جاتی ہے، جب سستی بجلی موجود ہے تو کے الیکٹرک مہنگی بجلی کیوں بنائے، کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ ہونا چاہیے، نیپرا، حکومت اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے کراچی کے لوگوں کا خون نچوڑا جا رہا ہے، اس وقت شہر میں سٹریٹ کرائم کی صورتِ حال بدترین ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن سے پہلے ہی نتائج پر تبادلۂ خیال ہو رہا ہے، مسلم حکمرانوں کو قبلہ اول کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہمارے سیاستدان اسرائیل کے معاملے پر واضح بات نہیں کرتے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسے ہم تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

 دنیا بھر میں فلسطین کے لیے مظاہرے ہوئے،( ن) لیگ اور پیپلزپارٹی نے غزہ کے مسلمانوں کے لیے کونسا احتجاج کیا؟

 "جنگ " کے مطابق حافظ نعیم الرحمٰن نےکہا کہ امریکا اور اسرائیل کا ایک ہی ایجنڈا ہے، گریٹر اسرائیل کو بنانے کے لیے امریکا اور اسرائیل پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔ حماس نے مزاحمت کا مظاہرہ کیا، حماس ایک جمہوری قوت ہے، جس نے اپنے قیدیوں کے ساتھ جو سلوک کیا اس سے پوری دنیا کی توجہ ان کی طرف ہے، حماس نے خود نہیں کھایا قیدیوں کو کھلایا، ان کا خیال رکھا۔ حماس نے قیدیوں کو تمام سہولتیں فراہم کیں، حماس لوگوں کے دلوں میں رہتی ہے، اسرائیل نے فلسطینی قیدیوں پر تشدد کیا، سردی میں باہر چھوڑ دیا، اسرائیل فلسطینی قیدیوں پر ظلم کرتا ہے۔