خاتون نے سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ پر روکنے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کی، ایف آئی آر درج

خاتون نے سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ پر روکنے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم ...
خاتون نے سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ پر روکنے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ کی، ایف آئی آر درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد میں راولپنڈی کی خاتون کی جانب سے سپریم کورٹ ججز انٹری گیٹ پر روکنے والے پولیس اہلکاروں کیساتھ گالم گلوچ  پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

نجی ٹی وی جیو نیوز کےمطابق پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی رہائشی خاتون کی گاڑی کو چیکنگ کیلئے سپریم کورٹ کے ججز انٹری گیٹ پر روکا گیا تو خاتون گاڑی روکنے کی بجائے زبردستی اسے ججز گیٹ کے اندر لے آئیں۔ خاتون نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کے ساتھ گالم گلوچ بھی کی۔ 

ایف آئی آر میں درج کیا گیا کہ خاتون نے منع کرنے کے باوجود زبردستی گاڑی سپریم کورٹ کے احاطے میں داخل کر کے جرم کا ارتکاب کیا۔

 بتایا گیا ہےکہ خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیاگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔

مزید :

جرم و انصاف -