اگر عدالت پرویز مشرف کی سزا برقرار رکھتی ہے تو کیا پنشن مراعات بھی ختم ہوں گی؟جسٹس منصور علی شاہ کا مشرف کے وکیل سے استفسار 

اگر عدالت پرویز مشرف کی سزا برقرار رکھتی ہے تو کیا پنشن مراعات بھی ختم ہوں ...
اگر عدالت پرویز مشرف کی سزا برقرار رکھتی ہے تو کیا پنشن مراعات بھی ختم ہوں گی؟جسٹس منصور علی شاہ کا مشرف کے وکیل سے استفسار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں  پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اپیلوں کے معاملے پر دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفد ر سے استفسار کیا کہ اگر عدالت پرویز مشرف کی سزا برقرار رکھتی ہے تو کیا پنشن مراعات بھی ختم ہوں گی؟آرمی کا قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے؟

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں  پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اپیلوں کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس کمرہ عدالت میں مارشل لاؤں کو جائز قرار دینے والے ججز کی تصاویر کیوں لگی ہیں؟ان ججز کی تصاویر یہاں کیوں لگی ہیں یہ بھی پوچھا جانا چاہئے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفد ر سے استفسار کیا کہ اگر عدالت پرویز مشرف کی سزا برقرار رکھتی ہے تو کیا پنشن مراعات بھی ختم ہوں گی؟آرمی کا قانون اس بارے میں کیا کہتا ہے؟جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ میرے خیال میں سزا کا فیصلہ برقرار رہے تو یہ نہیں ہو سکتا کہ پنشن اور مراعات جاری رہیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ فرض کریں عدالت سزا تک رہتی ہے، مراعات پر کچھ آبزور نہیں کرتی تو کیا ہوگا؟وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ یہاں یہ بات ہوئی کہ لاہور ہائیکورٹ کے سامنے سب ایک پیج پر تھے،لیکن میں ایک مختلف پیج پر ہوں، پرویز مشرف کے وکیل سلمان صفدر کی بات پر عدالت میں قہقہہ  لگ گیا۔