مشرف کا کیس تاریخی اعتبار سے بہت اہم ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلا،وکیل حامد خان

مشرف کا کیس تاریخی اعتبار سے بہت اہم ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر پر ...
مشرف کا کیس تاریخی اعتبار سے بہت اہم ،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلا،وکیل حامد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اپیلوں کے معاملے پر سماعت کے دوران 

وکیل حامد خان نے کہاکہ پرویز مشرف کا یہ کیس تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے،پاکستان کی 75سال کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلا، فوجی حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، آدھا ملک گنوا دیا۔

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں  پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں اپیلوں کے معاملے پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،حامد خان نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواستگزار، حکومت یا عدالتی معاون سب ایک پیج پر تھے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیاکہ اس وقت کس کی حکومت تھی؟سیاسی حکومت کی کیا مجبوری ہو سکتی ہے کہ وہ آئین شکنی کی مخالفت نہ کرے؟ وکیل پاکستان بار کونسل  حسن رضا پاشا نے کہاکہ اس وقت 2020میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ حامد خان آپ یہ کہہ رہے ہیں حکومت خواہ کوئی بھی ہو پیج ایک ہی ہے،وکیل حامد خان نے کہاکہ پرویز مشرف کا یہ کیس تاریخی اعتبار سے بہت اہم ہے،پاکستان کی 75سال کی تاریخ میں پہلی بار ڈکٹیٹر پر مقدمہ چلا، فوجی حکومتوں نے پاکستان کو بہت نقصان پہنچایا، آدھا ملک گنوا دیا۔