شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کونسا روپ دھار کر آیا، تیزاب کہاں کہاں گرا؟ تفصیلات آ گئیں، برطانوی پولیس کی تصدیق  

شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کونسا روپ دھار کر آیا، تیزاب کہاں کہاں ...
شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے والا ملزم کونسا روپ دھار کر آیا، تیزاب کہاں کہاں گرا؟ تفصیلات آ گئیں، برطانوی پولیس کی تصدیق  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر پر تیزاب پھینکنے کی تفصیلات سامنے آ گئیں، برطانوی پولیس نے تیزاب پھینکے جانے کی تصدیق کر دی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ہارٹفورڈ شائر پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تیزاب سے متاثر شہزاد اکبر کو ہسپتال میں طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ اتوار کو ایک شخص موٹرسائیکل پر آیا اور شہزاد اکبر پر تیزاب پھینک کر فرار ہو گیا۔ تحقیقات جاری ہیں، کسی شخص کو معلومات ہوں تو رابطہ کرے۔

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ ڈلیوری بوائے کا روپ دھار کر آئے شخص نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا، بوتل سے پھینکا گیا تیزاب دروازے اور مجھ پر گرا۔ میری اہلیہ اور بچے محفوظ رہے۔ چشمہ پہننے کے سبب میری آنکھیں محفوظ رہیں۔ پولیس نے تیزاب کی بوتل برآمد کر لئے اور حملہ آور کے فنگر پرنٹس بھی حاصل کر لئے۔ 

مزید :

قومی -