مخالفین نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، ہر طرف خون ہی خون، ایک ہی خاندان کے 5 افراد مارے گئے

مخالفین نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، ہر طرف خون ہی خون، ایک ہی ...
مخالفین نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، ہر طرف خون ہی خون، ایک ہی خاندان کے 5 افراد مارے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈیرہ اسماعیل خان میں مخالفین نے گھر میں گھس کر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی، ہر طرف خون ہی خون پھیل گیا، ایک ہی خاندان کے 5 افراد موت کی اندھی کھائی میں اتر گئے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کےمطابق دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ 5 افراد کی جان لے گیا۔ رحمانی خیل کے علاقے میں غلام رسول اپنی بیوی، بہو اورپوتی اور ایک نامعلوم شخص کے ہمراہ گھر پر موجود تھا کہ اچانک بیرونی دروازہ دھماکے سے کھلا اور بندوقیں تھامے افراد گھر میں داخل ہو گئے، انہوں نے آتے ہی بندوقیں سیدھی کیں اور گولیاں برسانی شروع کر دیں۔

دیکھتے ہی دیکھتے غلام رسول اور اہل خانہ خون میں لت پت لوٹنے لگے، گھر میں ہر طرف مقتولین کا خون پھیل گیا، مخالفین نے سب لوگوں کی موت کی تصدیق کی اور جس تیزی سے آئے تھے اسی تیزی سے فرار ہو گئے۔ 

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔