سراج الحق نے فلسطین کو 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان قراردیدیا

سراج الحق نے فلسطین کو 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان قراردیدیا
سراج الحق نے فلسطین کو 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان قراردیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ فلسطین 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے۔

سکھر میں انتخابی کنونشن سے خطاب میں انہوں نےکہا کہ ہم اللّٰہ کا شکر کرتے ہیں کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔مسئلہ فلسطین پونے 2 ارب مسلمانوں اور 58 اسلامی ممالک کے لیے امتحان ہے، ہم دیکھتے ہیں وہ ہمارے معصوم بچوں کو جلا رہے ہیں لیکن یہ کچھ نہیں کرسکے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ اسرائیل سے جنگ کے دوران فلسطینی بچے پوچھتے ہیں کہ اسلامی ممالک کی فوج کب آئے گی لیکن اسلامی ممالک اور اُن کی فوج نے دم تک نہیں ہلائی۔غزہ کے لوگوں نے پیغام دیا کہ ایمان مضبوط ہو تو راکٹ اور جہاز بھی ان کا کچھ نہیں کرسکتے، سوال ہے اس معرکے میں ہمارے حکمرانوں نے کیا کیا؟

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ اردن نے شہریت دینے کو تیار  ہے لیکن فلسطین کے شہریوں نے اسے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ کیا کھانے کی اشیاء سے جہازوں اور ٹینکروں کا مقابلہ ہوگا، اسلامی ممالک کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے ایران اور ترکی کو کہا ہے کہ آگے بڑھو یا ہمیں راستہ دے دو۔