غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کتنے یرغمالی رہاہوئے؟تفصیلات آگئیں

غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کتنے یرغمالی رہاہوئے؟تفصیلات آگئیں
غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں کتنے یرغمالی رہاہوئے؟تفصیلات آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دوحہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) قطر ی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری کا کہنا ہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی میں 69 یرغمالی رہا ہوئے۔

پریس بریفنگ میں ماجد الانصاری نے کہا کہ قطر متعلقہ فریقوں کے ساتھ جنگ ​​بندی میں توسیع کے لیے کام کر رہا ہے، غزہ میں مکمل جنگ بندی کے لیے کوششیں بڑھا دی ہیں۔غزہ میں انسانی امداد مسلسل پہنچنے کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، قطر نے غزہ کے لیے 910 ٹن امدادی سامان سے لدے 27 طیارے مصر بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذاکراتی عمل مشکل ہے، ہر پارٹی کے اپنے مطالبات اور تحفظات ہیں، ہم چیزوں کو حل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، سب سے سخت فریق اسرائیل تھا۔غزہ کی جنگ بندی میں 2 روزہ توسیع میں 20 اسرائیلی یرغمالی رہا ہو سکتے ہیں، اس وقت ترجیح سویلین خواتین اور بچوں کو رہا کیا جانا ہے۔