ابھی فواد چوہدری کےامتحاں اور بھی ہیں، نیب نے ایک اور انکوائری شروع کر دی

ابھی فواد چوہدری کےامتحاں اور بھی ہیں، نیب نے ایک اور انکوائری شروع کر دی
ابھی فواد چوہدری کےامتحاں اور بھی ہیں، نیب نے ایک اور انکوائری شروع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف ایک اور انکوائری شروع کر دی۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف نیب نے اثاثہ جات بنانے کی شکایات موصول ہونے پر ایک اور انکوائری شروع کر دی۔ سابق پی ٹی آئی رہنما کے کئی کیسز میں نام شامل کئے جانے کے بعد امتحاں ابھی اور بھی باقی ہیں۔ اب نیب کو بھجوائی گئی شکایت میں کہا گیا کہ فواد چوہدری نے بے نامی اثاثے بنائے ہیں، شکایت کنندہ نے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرائیں۔

ڈی جی نیب نے فواد چوہدری کے خلاف ویری فیکیشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔ 

مزید :

قومی -