10گھنٹےتک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والاگرفتار

10گھنٹےتک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والاگرفتار
10گھنٹےتک پولیس کو تگنی کا ناچ نچانے والاگرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارووال  (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس کےلئے درد سر بنے مسلح شخص کو 10گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا ، مسلح شخص ممنوعہ بور رائفل لئے گاڑی میں خود کو بند کئے ہوئے تھا۔عثمان نامی مسلح شخص کوڈی ایس پی سی آئی اے نےمذاکرات کے دوران دبوچا۔

واقعہ نارووال کے گاؤں سکندر پور میں  پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص کے خود کو گاڑی میں بند کرنے کے واقعہ کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس نے دس گھنٹے کے بعد گاڑی میں سوار مسلح شخص کو گرفتار کیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی میں موجودمسلح شخص تیزآوازمیں گانےسُنتا اور کسی کے قریب آنے پر ممنوعہ بور کی بندوق سے فائرنگ کرنے لگتا تھا تاہم ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق مسلح شخص مبینہ طور پر نشہ کی حالت میں تھا، مسلح شخص عثمان نے ظفروال سے گزشتہ روز گاڑی کرائے پر لی تھی، گاڑی مالک اور عثمان کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

مزید :

جرم و انصاف -