مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت

مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ...
مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت
مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت
مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت
مریم نواز کی لیگی رہنماؤں کو انتخابی سرگرمیاں تیز،نوجوانوں کو متحرک کرنے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے ملک میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائے،نوجوانوں کو بھی بھرپورمتحرک کیا جائیگا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس  ہوا ۔ایم ایس ایف اور منیارٹی ونگ کے عہدیداروں،کارکنوں نے شرکت کی ۔عام انتخابات کے حوالے سے ایم ایس ایف،مینارٹی ونگ کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا۔

 مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز نے ایم ایس ایف اور مینارٹی ونگ کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیا ۔مریم نواز نے عام انتخابات میں نوجوانوں اور مینارٹی ونگ کی بھرپورشرکت،شمولیت کو یقینی بنانے کی تاکید کردی ۔

 اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ  ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں تیز کی جائیں گی ۔وفاق سمیت چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو متحرک کیا جائے گا۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ نوجوانوں اور اقلیتوں کو سیاست کی اولین صفوں میں لانا چاہتے ہیں، ان کے کردار میں بتدریج اضافہ کریں گے۔نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں۔نوجوانوں کی ترقی ملک کی ترقی ہے،۔ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے ملک بھر سے نوجوانوں کو علمی سیاست میں شمولیت کا موقع ملے گا ۔

مریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف کی قیادت میں نئے سال سے پاکستان کی معاشی ترقی کا تیز رفتا دور شروع ہوگا،ان شاءاللہ۔قائد نواز شریف چاہتے ہیں کہ نوجوان عام انتخابات میں سیاسی سرگرمیوں کا ہراول دستہ بنیں۔نوجوان مستقبل کی قیادت ہیں۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائرکاکہنا تھاکہ انتخابی سرگرمیوں میں اقلیتوں کے فعال کردار سے جمہوری کلچر مزید مضبوط ہو گا۔

مزید :

قومی -