فلیگ شپ ریفرنس :نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی کل سماعت کیلئےمقرر

فلیگ شپ ریفرنس :نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی کل سماعت کیلئےمقرر
فلیگ شپ ریفرنس :نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی کل سماعت کیلئےمقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)فلیگ شپ ریفرنس  میں ن لیگی قائد نواز شریف کی بریت کے خلاف نیب اپیل بھی کل سماعت کے لیے مقررکردی گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کل سماعت کرے گا ۔

تفصیلات کےمطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بینچ میں شامل  ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت نے دسمبر 2018 کو فلیگ شپ ریفرنس میں نواز شریف کو بری کیا تھا  جس کے بعد نیب نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی ،ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلیں پہلے ہی کل مقرر ہیں۔

مزید :

قومی -