پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 کشمیری طلباء گرفتار

پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 کشمیری طلباء گرفتار
پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 7 کشمیری طلباء گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں یونیورسٹی کے 7 مسلم طلبا کو ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی شکست کا جشن منانے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ 

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی ایگریکلچرل یونیورسٹی کے ایک بھارتی طالب علم نے 7 مسلم طلبا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا تھا اور جشن منایا تھا جس کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے تھے۔ بھارتی طالب علم نے مزید کہا تھا کہ ان طلبا کی اس حرکت سے یونی ورسٹی میں اشتعال پھیلا اور ہندو طلبا میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی تھی جو کسی کشیدگی کا باعث بھی بن سکتی تھی۔دوسری جانب مسلم طلبا کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے بھارتی سیکیورٹی فورسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان طلبا کو صرف مسلمان اور کشمیری ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔