سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو 17 روز بعد نکال لیا گیا

سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو 17 روز بعد نکال لیا گیا
 سرنگ میں پھنسے41 مزدوروں کو 17 روز بعد نکال لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں سرنگ میں پھنسے 41 مزدوروں کو 17 روز بعدکامیابی سے نکال لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریسکیو  اہلکاروں نے کئی روز سے جاری مشکل ترین  ریسکیو آپریشن کے بعد تمام مزدوروں کو نکال لیا ہے، سرنگ سے نکالے گئے تمام افراد محفوظ اور صحت مند ہیں، 4.5 کلومیٹر طویل سرنگ دھنسنے سے مزدور  پھنس کر رہ گئے تھے، سرنگ میں پھنسے مزدورں تک پائپ کے ذریعے پانی،کھانا اور ادویات پہنچائی جا رہی تھیں۔ریسکیو آپریشن کے دوران  کیمرے کے ذریعے مزدوروں کا معائنہ بھی کیا جاتا رہا، کیمرے میں واکی ٹاکی بھی لگایا گیا  جس کی مدد سے مزدوروں کو کیمرے کے سامنے آنے کا کہا گیا اور مزدوروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں جلد باہر نکالنے کی تسلی دی گئی۔

 خیال رہے کہ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 17 روز قبل لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے زیر تعمیر سرنگ گرنےکا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے 41 مزدور سرنگ میں پھنس گئے تھے۔