سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے کو سزائے موت

سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے کو سزائے موت
سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے کو سزائے موت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)سگے بھائی کو گاڑی سے روند کر ہلاک کرنے والے سعودی شہری کوعدالت کے حکم پر سزائے موت دی گئی ہے۔ 
سعودی سرکاری خبرایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا ’سعودی شہری سلطان بن شبیب المسعری الدوسری نے اپنے سگے بھائی شتوی کو جان بوجھ کر گاڑی سے روندا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔  پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ قتل کا الزام ثابت ہونے پر سعودی شہری کو موت کی سزا سنائی گئی تھی۔ اپیل کورٹ اور اس کے بعد سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی توثیق کی تھی۔
ایوان شاہی نےعدالتی فیصلے پرعمل درآمد کا حکم جاری کیا تھا جسے منگل کو ریاض میں نافذ کردیا گیا۔

مزید :

عرب دنیا -