کینیڈا دُنیا کے اُن ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں زرعی پیداوار کافی پیدا ہوتی ہے،مغربی کینیڈا کے میدانی علاقوں میں زرعی فارمزکثرت سے ہیں 

 کینیڈا دُنیا کے اُن ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں زرعی پیداوار کافی پیدا ہوتی ...
 کینیڈا دُنیا کے اُن ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں زرعی پیداوار کافی پیدا ہوتی ہے،مغربی کینیڈا کے میدانی علاقوں میں زرعی فارمزکثرت سے ہیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصنف:ع۔ غ۔ جانباز 
قسط:29
بھیڑوں کے فارم ڈھونڈتے تھے نہ ملے پر جناب Stud Farms آگئے۔ یہ Chathan Down Town کی آبادی گذر گئی۔ وہ دیکھو فیکٹری بھی تو کوئی ہے یہاں تبھی تو بلندو بالا چمنی سے دھواں اوپر سے اوپر بڑھتا جائے۔ یہ  Rosate کی چھوٹی سی آبادی…… اب پھر بی بوندا باندی نے اشاراً بتا دیا ذرا ٹھہریو۔  "On Route" آگیا۔ 
 لو جناب! 314 کلو میٹر کا فاصلہ بھی طے کر چکے تو اب پہلی آبادی آئی Tilbury اور دائیں بائیں West Quest Windsor۔ اب دائیں بائیں دونوں طرف Wind Fans نے حاضری آ لگوائی۔
لو جی آپ کو کیا مطلب کونسی پرواز کرنی ہے؟ اب "Windsor International Airport" بھی گذر گیا۔ اب آگے پل سے گذریں۔ اگر ویزااور پاسپورٹ ہے یو ایس اے چلے جائیں ورنہ دائیں روڈ سے ونڈسر۔ اب شہری آبادی کی بسم اللہ، پرانے Victorian Style Single Story Houses  سے ہوئی۔ صاف ستھرا شہر، ٹریفک معمول کے ساتھ چلتا ہوا، اِس شہر میں عربی بولنے والے لوگوں کی تعداد کافی ہے۔ 
اب آگیا ڈاؤن ٹاؤن بڑا شہر۔ گنے چُنے Sky Sarappers یاد رہے! امریکہ کی مسّی گن اسٹیٹ کے شہر Detriot City اور مضافات سے مسلسل تشدد کیے جانے کی وجہ سے کالے لوگ مدتّوں پہلے یہاں آگئے تو یہاں ونڈسر سٹی کے ہی ہو کر رہ گئے پھر واپس نہیں گئے۔ 
کینیڈا دُنیا کے اُن ممالک میں شمار ہوتا ہے جہاں زرعی پیداوار کافی پیدا ہوتی ہے اور اُس کو ایکسپورٹ بھی کیا جاتا ہے۔ یہ اِس کے باوجود ممکن ہے کہ ملک کے وسیع رقبے کی نسبت سے صرف 7.3 فیصد رقبہ پر کاشت کاری ہوتی ہے۔ اس کی وجہ سطح زمین کی ناہمواری، ناموافق موسمی حالات اور زراعت کے لیے درکار موزوں زمینی اقسام ہیں۔ اِس کے باوجود ایک علاقے "Central Ontario Zone" کے "Soil Analysis ظاہر کرتے ہیں کہ اُس علاقہ کی 50 فیصد زمین زراعت کے لیے موزوں ہے اور جہاں تک South Ontario Zone کا تعلق ہے تو وہاں تو کچھ ایسی زمین بھی دستیاب ہے جو چاول کی پیداوار کیلئے موزوں ہے۔ لہٰذا یہاں چاول کاشت کیا جاتا ہے۔ 
مغربی کینیڈا کے میدانی علاقوں میں زرعی فارمزکثرت سے ہیں۔ جہاں کینولا، گندم، جَو، آئل سیڈز ہوتے ہیں۔ Beef Production بھی اِس علاقے میں بڑھ رہی ہے۔ سینٹرل کینیڈا، اونٹاریو اور Quebec میں صدیوں سے سب سے زیادہ مکئی کی پیدا وار ہوتی ہے۔ 
ویسٹرن کینیڈا کے وسیع و عریض ہموار میدانوں میں بڑے زرعی فارمز ہیں۔ یہاں تیل نکالنے والے بیج، کینولا، سویا بین اور گندم، جو اور مکئی کی کاشت ہوتی ہے۔ سبزیوں میں آلو، بروکولی، گاجر، گھیا، کدو، پالک، مولی، مسٹر، سلاد وغیرہ شامل ہیں۔ 
دنیا میں سب سے زیادہ پیدا ہونے والے غلّہ میں گندم، چاول اور مکئی ہیں۔ کینیڈا گندم کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے اور بڑے برآمد کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ یہاں 25 ملین ٹن گندم پیدا ہوتی ہے اور 15 ملین ٹن برآمد کی جاتی ہے۔ 
کینیڈا میں چونکہ زرخیز زمین اور کافی پانی میسّر ہے۔ لہٰذا وہاں کپاس کاشت ہوتی ہے۔ لیکن یہ فصل صرف Temperate Wheather میں ہی ہوتی ہے۔ کینیڈا کی فروٹ اور سبزیاں ایکسپورٹ بھی ہوتی ہیں، جن میں شامل ہیں۔ سیب، ناشپاتی، آڑو، شفتالو، آلوچہ، آلو بخارا، چیری، انگور، بلیوبیری، رَس بھری، سٹرابری، کرین بیری، انگور، ناخ، کشمش۔ (جاری ہے)
نوٹ: یہ کتاب ”بُک ہوم“ نے شائع کی ہے۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔(جملہ حقوق محفوظ ہیں)

مزید :

ادب وثقافت -